768 512 9864630 thumbnail 3x2 azam

بھارت:ایک دلہن کیلئےدودولہے بارات لےکےآگئے،دل والےدلہنیا لےگئے

ویب ڈیسک(اترپردیش ) بھارت میں ایک دلہن کو لینے دو دولہے اپنے والدین اور باراتیوں سمیت پہنچ گئے جبکہ دلہن نے دوسرے دولہے کے ساتھ جانے کو ترجیح دی۔

ذرائع کے مطابق اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں موہنی نامی دلہن کی شادی والدین نے ببلو نامی نوجوان سے طے کی تھی اور رخصتی والے دن ببلو اپنے والدین اور باراتیوں کے ہمراہ پہنچاموہنی کے والدین نے بارات کا شایان شان استقبال کیا تاہم اُس وقت عجیب صورت حال پیدا ہو گئی جب ایک اور دولہا اجیت اپنے والدین اور باراتیوں کے ہمراہ دلہن کو لینے پہنچ گیا اور موہنی نے والدین کی پسند ببلو کے بجائے اپنی پسند اجیت کے ساتھ چلی گئی۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ موہنی اجیت نامی لڑکے سے محبت کرتی تھی لیکن اس کے والدین نے اجیت کو رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا اور لڑکی کی رضامندی کے بغیر ببلو کو اپنی بیٹی کا ہاتھ دینے کا وعدہ کر بیٹھے تھے۔ببلو اور اس کے ساتھ آنے والے باراتیوں نے موہنی کے دوسرے دولہے کے ساتھ چلے جانے پر شدید احتجاج کیا اور موہنی کے والدین کو برا بھلا کہا جس پر معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  یواے ای میں‌ طوفانی بارشیں،75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج