news 1622970610 3203

اداکاردلیپ کمار کی نئی تصویرسامنےآ گئی

ویب ڈیسک (ممبئی)ہسپتال میں زیرعلاج بھارت کے لیجنڈی اداکار دلیپ کمار کی نئی تصویر سامنے آ گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلیپ کمار کے آفیشل اکاونٹ سے جاری کی گئی تصویر کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ یہ ان کی ایک گھنٹہ قبل لی گئی تصویر ہے۔

تصویر میں دیکھا دیکھا جا سکتا ہے کہ دلیپ کمار تکیے کے سہارے بیٹھے ہوئے ہیں جب کہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو ان کے پاس موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

واضح رہے کہ گزشتہ روز دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انکی دنیا سے رخصت ہونے کی افواہیں پھیلائیں گئیں تہم بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے اہل خانہ نے ان کی حالت تشویشناک ہونے کی تردید کر دی بتایا گیا ہے کہ دلیپ کمار آکسیجن پر ہیں، وینٹیلیٹر پر نہیں جب کہ ان حالت اطمینان بخش ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز دلیپ کمار کے سینے کے مزید ٹیسٹ کریں گے۔