download 162

بھارت : فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

ویب ڈیسک(نئی دہلی) بھارت کے شہر پونے میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پونے کے علاقے پیرنگوت میں کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جو جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔امدادی کارروائیوں کے دوران 20 سے زائد افراد کو بحفاظت فیکٹری سے باہر نکال لیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

فیکٹری انتظامیہ کے مطابق فیکٹری میں 38 افراد کام کر رہے تھے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا جبکہ زخمی ہونے والوں کو فی کس 50 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

تفصیلات کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں سینیٹائزرزتیار کےجارہےتھے۔