بانگاسھ

حکومت خیبرپختونخوا کا نوجوانوں کے لیے ایک اور عملی کاروائی

ویب ڈیسک (پشاور): حکومت خیبرپختونخوا کا نوجوانوں کے لیے ایک اور عملی کاروائی، سٹی ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ پشاور اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، معاون اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے تقریب میں شرکت اور میڈیا سے گفتگو کی، تقریب میں ڈی سی پشاور، ڈی جی سٹی ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ بھی شریک ہوئے، کامران بنگش نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں پشاور میں جوان مرکز کا قیام لایا جائے گا، 25 کروڑ روپے لاگت کی پانچ کنال اراضی پر محیط بہترین جوان مرکز بنا رہے ہیں، جوان مرکز حاجی کیمپ اڈہ پشاور کے ساتھ تعمیر ہوگا، جوان مرکز میں نوجوانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات دیں گے، جوان مرکز میں 250 نوجوانوں کے لیے آڈیٹوریم ہال ہوگا، جوان مرکز میں انکیوبیشن کے حوالے سے خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے گیمنگ زون بھی ہوگا، انڈور سپورٹس کمپلیکس میں نوجوان مختلف گیمز کھیل سکیں گے، 15 کروڑ روپے کی لاگت سے جوان مرکز کی عمارت تعمیر ہوگی، جوان مرکز بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے بھی خدمات فراہم کرے گی، مرکز کے قیام میں سٹی ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کرتے ہیں، جوان مرکز کے قیام سے نوجوان خودکفالت اور خود انحصاری کے جانب بڑھیں گے، صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جوان مرکز غربت مکاو میں بہترین کردار ادا کرے گا، نوجوان پڑھنے کے لیے لائبریری کا استعمال بھی کر سکیں گے، مختلف کھیلوں کی تربیت دینے کی سہولت بھی فراہم کیا جائے گا، وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے مکمل کئے، وزیراعلی کے وژن کے مطابق نوجوانوں کے لیے بہترین منصوبے مزید بھی لا رہے ہیں، نوجوانوں سے کئے گئے وعدے نبھا رہے ہیں۔