saudi 3

سعودی میں بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں میں ایک مرتبہ پھر خود کار توسیع کردی گئی

ویب ڈیسک (ریاض): سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمان روا خادم شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں میں ایک مرتبہ پھر خود کار توسیع کردی گئی، توسیع خود کار نظام کے تحت 31 جولائی 2021 تک کسی فیس یا چارجز کے بغیر ہوگی، محکمہ پاسپورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون مملکت موجود ان اقامہ ہولڈرز کے اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع کی جائے، جن ممالک سے آمد پر کورونا پھیلنے سے روکنے کے لیے پابندی لگی ہوئی ہے، توسیع 31 جولائی2021 تک ہوگی۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان