from the trumpet shaped protrusion at the centre of a daffodil or narcissus to a part of a cornice with a vertical face to the most popular shape of chandeliers corona has long been an acceptable part of

کوروناوبا:ملک میں 77 اموات، مثبت کیسزکی شرح 2.5 تک آگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں کورونا سےمزید 77 افراد انتقال کرگئے جب کہ وائرس کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.54 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈوآپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43900 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1118 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ

سرکاری پورٹل کےمطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد رہی۔

ملک بھرمیں ایکٹوکیسز کی تعداد 44ہزار987 ہے اور8لاکھ 69 ہزار691 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کےمطابق کورونا کےباعث سب سےزیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار397 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار164، خیبرپختونخوا 4 ہزار 170، اسلام آباد 766، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 291 اور آزاد کشمیر میں 558 افرادجان کی بازی ہارچکےہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 81 ہزار871، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار928، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار 31، سندھ 3 لاکھ 25 ہزار110، بلوچستان 25 ہزار961، آزاد کشمیر 19 ہزار 566اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار664 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔