109677583 mediaitem109677580

خیبرپختونخوامیں3 لاکھ سے زائدافراد کی ویکسینیشن کاعمل مکمل

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی طور پر3 لاکھ 4ہزار606 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق 3لاکھ 14ہزار72 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے،2لاکھ37 ہزار674 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی ہے۔4لاکھ30 ہزار684 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی پہلی اور 42978ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کودوسری خوراک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ23 ہزار954 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے،1لاکھ22 ہزار76 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔