corona 2 2

خیبرپختونخوا:کورونامثبت کیسزکی شرح 4ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، مثبت کیسز کی شرح 4ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد رہی‘گزشتہ 7روز کے دوران29 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1سے 4فیصد جبکہ 6 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے 7فیصد تک ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی صورتحال، شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا

صوبے میں فعال کیسز کی تعداد بھی کورونا کی تیسری لہر کے دوران پہلی مرتبہ 3ہزار 998 تک آگئی۔ مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 811 مریض داخل ہیں اور22 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیںجبکہ آئی سی یوز میں 113 اور ایچ ڈی یوز میں 421 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ