1

مردان:انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ ،2 پولیس اہلکارشہید

ویب ڈیسک (مردان)رستم پلوڈھیری میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےہیں ـ

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا

پولیس اہلکاروں کی نعشوں کو مردان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید پولیس اہلکاروں میں سید رضا علی شاہ اور شاکر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہےملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔