این سی اوسی کا ملک بھر میں ویکسیشن مہم 3 حصوں میں چلانے کا فیصلہ,کاروباری پابندیوں میں نرمی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیراسد عمر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی اوسی میں اجلاس،این سی اوسی کا ملک بھر میں ویکسیشن مہم 3 حصوں میں چلانے کا فیصلہ.

این سی اوسی نے کہا کہ ویکسین کا عمل سرکاری اورغیرسرکاری ملازمین کےلیے لازمی ہوگا، کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ، دن کا فیصلہ تمام صوبائی اکائیاں خود کریںگی،این سی اوسی نے کاروباری پابندیوں میں نرمی کردی،ان ڈور جم کو کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ،جم کے تمام ممبرز کےلیے ویکسیشن لازمی ہوگی،کورونا ویکسیشن سنٹرز اب اتوار کو بند رہیں گے،18 سال سے زائد عمر کے افراد کےلیے 11 جون سے واک ان ویکسینیشن کی سہولت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش 50 سے بڑھا کر 70 فیصد کرنے کا فیصلہ.