corona burial 696x392 3

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 15 افراد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 10 ہزار 375 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 379 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب، صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 139 ہوگئی، گزشتہ روز کورونا وائرس سے 234 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 162 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے 15 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4185 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 838 ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب