kissclipart kpk govt clipart peshawar government of khyber pak d0961ed0eb1f5dd9

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی کرونا وائرس کے پیش نظر 15روز کیلئے تمام سرگرمیاں معطل

پشاور:محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپحتونخوا نے کرونا وائرس سے بچا کے باعث آیندہ 15 روز کیلئے تمام سرگرمیاں معطل کر دی ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ خیبرپحتونخوا کے مطابق آئندہ پندرہ روز میں کسی قسم کا روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا ڈرائیونگ ٹریننگز بند رہیں گے اورکسی قسم کا ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز بھی بند رہیں گے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ حکام اندرون شہر اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بند کرنے کیلئے ہم وقت تیار رہیں گے۔ ملازمین کو ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت گھر سے بلایا جا سکتا ہے عوام اور ڈرائیور حضرات آئندہ 15 روز کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے کسی بھی دفتر میں آنے کی زحمت نہ کریں۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور