913994 2410498 Load Shedding updates

پشاور:گرمی میں اضافہ کیساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا

ویب ڈیسک(پشاور):گرمی میں اضافہ کیساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا،مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں،صوبائی دارالحکومت پشاور اور مضافاتی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹہ بجلی بند رہتی ہیں۔
چارسدہ روڈ،رنگ روڈ، یونیورسٹی ٹاؤن میں بھی بجلی نہ ہونے سے شہری شدید گرمی سے عاجز آگئے، شہر کے پوش علاقوں حیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی 5،5 گھنٹے بجلی بند رہتی ہیں، شہر کے مضافاتی علاقوں میں ایک گھنٹہ ہوتی ہے اور ایک گھنٹہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب