pak Pakistan PM Imran Khan 13oct 2019 afp 11

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان

ویب دیسک (اسلام آباد )وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دورہ برطانیہ کی دعوت برطانوی وزیراعظم سے ٹیلیفون کال میں دی گئی، وزیراعظم عمران خان کو آٹھ جولائی کو ہونیوالے پاکستان انگلینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ممکنہ دورہ برطانیہ کے حوالے سے شیڈیولنگ کا عمل جاری ہے، حتمی طور پر فی الحال وزیراعظم کا دورہ برطانیہ طے نہیں ہوا، شیڈیولنگ کے بعد وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی، وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں دو طرفہ تعلقات ، تجارت پر بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل

وزیراعظم کے دورے کے دوران برطانیہ میں مقیم پاکستان کو مطلوب سیاسی شخصیات کے حوالے سے بھی بات چیت ک جائے گی، وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ْملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔