lahore qalandar

پی ایس ایل سیزن 6 :لاہور قلندرز نے اسلام اباد کے خلاف آخری گیند پر فتح حاصل کر لی

ویب ڈیسک :پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوا جس میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے جبکہ لاہور قلندرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔

قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے دونوں ٹیموں کے تمام بلّے بازوں میں سب سے بڑا سکور کیا۔ اُنھوں نے 30 گیندوں پر 40 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ دو وکٹیں حسن علی نے حاصل کیں جبکہ لاہور قلندرز میں جیمز فالکنر تین وکٹیں لے کر سرِفہرست بولر رہے۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بلے بازی کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائینڈ کے حسن علی نے 2 جبکہ کپتان شاداب خان, فہیم اشرف اور فواد احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

لاہور قلندرز کے راشد خان کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز عطا کیا گیا۔ اُنھوں نے آخری بلّے باز کے طور پر صرف پانچ گیندوں پر 15 رنز بنائے جبکہ بولنگ کے دوران چار اوورز میں صرف نو رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کورونا وبا کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا انعقاد ابوظبی میں کیا جارہا ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔