امان کوٹ گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی سے سوات کے بعض علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل

ویب ڈیسک (سوات): امان کوٹ گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی سے سوات کے بعض علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا پیسکو حکام سے رابطہ، وزیر اعلی کا پیسکو حکام کو گرڈ اسٹیشن کی مرمت اور بجلی کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت،

محمود خان نے کہا کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو تکلیف کا سامنا ہے، بجلی کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے، وزیر اعلی کی پیسکو حکام کو ہدایت ہےکہ کم سے کم ممکنہ وقت میں متاثرہ علاقوں کو بجلی کی بحالی یقینی بنا ئی جائے۔