dead womans body with focus on hand picture id177417670 696x435 4

ہری پور:تھانہ کھلابٹ کی حدود میں بھانجے نے اپنے ماموں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک (ہری پور): تھانہ کھلابٹ کی حدود محلہ کھیوہ سیکٹر 3 میں بھانجے نے اپنے ہی ماموں کو قتل کردیا، 60 سالہ وارث خان نامی شخص کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوع سے فرار، تھانہ کھلابٹ کی حدود محلہ کھوہ سیکٹر 3 کھلابٹ کے رہائشی محبوب حسین نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے سگے ماموں وارث خان کو قتل کیا۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

پولیس کے مطابق تھانہ کھلابٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو ٹراماسنٹر منتقل کیا، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی اورملزم کی تلاش جاری، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دریافت شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں