گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا سے 09 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 757 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 325 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب، گزشتہ روز کورونا وائرس سے 221 افراد متاثر ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے 09 افراد انتقال کرگئے، خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 725 ہے۔