31236

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے11بجے ہوگا، کابینہ اجلاس میں بجٹ پیپرز اور فنانس بل 2021 پیش ہو گا، وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل 2021 کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کا حتمی فیصلہ کرے گی، کابینہ آئندہ مالی سال بجلی اور یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی کی منظوری دے گی۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور