Untitled 1 607

میرپور فرنٹیئر کالج کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد): ترجمان ریسکیو کے مطابق میرپور فرنٹیئر کالج کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو 1122 کنٹرول روم ایبٹ آباد کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکل بمہ فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کے قریب موجود گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بہترین انداز میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پایا، گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز جنگل میں پھیلی آگ پر قابو پانے میں مصروف۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے