ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کےباعث ملک میں میں مزید 47افراد زنگی کی بازی ہارگئے اور 1 ہزار303 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار576 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 38ہزار737ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 43ہزار618 ہے اور8لاکھ 73ہزار543 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار457 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار196، خیبرپختونخوا 4 ہزار194، اسلام آباد 769، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 292 اور آزاد کشمیر میں 560 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار1، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار383، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار 499، سندھ 3 لاکھ 26 ہزار413، بلوچستان 26 ہزار84، آزاد کشمیر 19 ہزار675اور گلگت بلتستان میں5 ہزار 682 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔