منال خان کی شادی کی تیاریاں،شادی کےکارڈ کی جھلک سامنےآگئی

ویب ڈیسک (کراچی)حال ہی میں منگنی کرنے والا اداکار جوڑا منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔

اداکارہ منال خان نے شادی کے کارڈ کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارڈ کے اوپر منال اور احسن کا نام انگریزی میں درج ہے۔

منال خان نے مذکورہ پوسٹ میں اپنے ہونے والے شوہر احسن محسن کو بھی ٹیگ کیا جب کہ کیپشن میں درج کیا کہ آپ کو مدعو کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات مبارکبادیں پیش کررہی ہیں۔

کارڈ کی یہ ہی تصویر احسن محسن نے بھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں منال کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب سے میرا دِل ہمیشہ کیلئے تم سے منسوب ہے۔