ول

شدید گرمی، صوبہ بھر کےسکول 2 دن بند ، اوقات بھی تبدیل

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں گرمی کی لہر کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے،اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق گرمی کی وجہ سے اس ہفتے جمعہ اور ہفتہ کو پرائمری سکول بند رہیں گے۔ ​ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول میں 7 بجے سے صبح 10 بجے تک تدریس ہوگی۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم
مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

اعلامیہ کے مطابق میٹرک اورانٹر کے طلباء کوصرف وہی مضامین پڑھائے جائیں جس کے امتحان ہوں گے