933998 5640306 ushna updates

سیٹ پر اداکاروں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے، اُشنا شاہ

ویب ڈیسک (کراچی) پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین فنکاروں کے ساتھ مختلف قسم کا رویہ اختیار کیا جاتا ہےاُشنا شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بہت سی نئی باتیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جن سے اٴْن کے فالوورز ناواقف تھے۔

اُشنا شاہ کے اس ہی انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین کے ساتھ فرق اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویئے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔اُشنا شاہ نے کہا کہ ’انہوں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ عورت کا رویہ جیسا بھی ہو ان کو ہمیشہ منفی طور پر ہی لیا جاتا ہے ، سیٹ پر موجود اگر کوئی اداکارہ کسی چیز کا مطالبہ کرتی ہے تو اس بات کو ہمیشہ منفی لیا جاتا ہے اور آگے بھی منفی انداز میں ہی بیان کیا جاتا ہے کہ یہ اداکارہ ڈیمانڈنگ ہیں یا یہ اپنی چلاتی ہیں‘۔

اُشنا شاہ نے کہا کہ ’اگر اس ہی سیٹ پر موجود کوئی اداکار یا سینئر اداکار 5 گنا زیادہ برا رویہ بھی اختیار کرے یا کسی چیز کی ڈیمانڈ کرے تو اٴْن کی بات فوراً مان لی جاتی ہے‘۔