940088 083609 updates

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

ویب ڈیسک :پی ایس ایل 6 کے کل ہونے والے میچز میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12رنز سے شکست دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

بیٹنگ کے وقت کراچی کنگز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 164 رنز بناسکی، جس میں والٹن نے 35، مارٹن گپٹل اور نجیب اللہ زدران نے 11 ، 11 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

اسکے علاوہ کراچی کنگز کے قاسم اکرم نے 10 رنز اور کپتان عماد وسیم اور تھیسارا پریرا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان کے عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور کنگز کے 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔