bilawal 2

ہمیں عوام دشمن بجٹ کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک (کراچی): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام تاریخی مہنگائی اور تاریخی بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں، مل کر نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کا مقابلہ کریں گے، پیپلز پارٹی کے تمام ایم این ایز ووٹ شہبازشریف کو دے رہے ہیں، ووٹ بجٹ میں حکومت کیخلاف استعمال کریں گے، وزیرخزانہ کی باتیں عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں، سیاسی جماعتوں کے اختلافات اپنی جگہ ہمیں عوام دشمن بجٹ کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی، سرکاری ملازمین کےساتھ حکومت 3سال سے ناانصافی کر رہی ہے، سرکاری ملازمین سے ہونے والی ناانصافی سب کے سامنے ہے، حکومت کم از کم تنخواہ 25 ہزار ماہانہ کرے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کورونا کے دوران 30 فیصد تنخواہوں میں اضافہ ہونا چائیے، تاریخی سطح پر مہنگائی کے دوران اس سال 10 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کافی نہیں ہے، اگر معیشت ترقی کر رہی ہے تو سرکاری ملازمین کو تنخواہیں کیوں نہیں دے رہے، حکومت کیوں ان غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھا رہی، حکومت نے مہنگائی کے اس دور میں سرکاری ملازمین کو صرف 10 فیصد دیئے ہیں، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مہنگائی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، حکومت کیخلاف شہبازشریف جس طرح مرضی ہمارے ممبران کے ووٹ استعمال کریں، وزیرخزانہ کسی اور ملک کی معیشت کی بات کر رہے تھے، وزیرخزانہ کی باتیں عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں، سیاسی جماعتوں کے اختلافات اپنی جگہ ہمیں عوام دشمن بجٹ کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی، سرکاری ملازمین کےساتھ حکومت 3سال سے ناانصافی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش