accident

تخت بھائی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ،8 افراد شدید زخمی 2کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک(مردان):تخت بھائی کے علاقے کندہ غار کے قریب ٹریفک حادثہ،ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی دو کی حالت تشویشناک، حادثہ موٹر کار ،ڈاٹسن اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا،اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122 اہلکاروں نےزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا، 2 زخمی نوجوانوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری