2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

کورونا وائرس: ملک میں مزید57 اموات،1194 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک میں مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 194 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 717 ہے اور8 لاکھ 75 ہزار 581 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 479 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 220، خیبرپختونخوا 4 ہزار 203، اسلام آباد 769، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 292 اور آزاد کشمیر میں 562 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 65، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار 569، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار 703، سندھ 3 لاکھ 27 ہزار 21، بلوچستان 26 ہزار 152، آزاد کشمیر 19 ہزار 723 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 698 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزسندھ میں 24 پنجاب میں 22 اور خیبرپختونخوا 9اموات ہوئیں ۔ملتان42،لاہورمیں25 اوربھاولپور36فیصد وینٹی لیٹربھرگئے جبکہ گلگت 30 ، کراچی28 اورملتان 28 فیصدآکسیجن بیڈپرمریض موجود ہیں۔ملک میں ایکٹیوکیسزکی تعداد42717 ہو گئی ہے،ہسپتالوں میں 2990مریض زیرعلاج ہیں جس میں325مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔