coronavirus 1

خیبرپختونخوا:کورونا کازورٹوٹنےلگا،کیسزکی تعداد میں کمی

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد تک آگئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 3ہزار546 ہوگئی‘صوبے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 10 ہزار 81 ٹیسٹ کئے گئے۔صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 740 مریض زیر علاج ہیں جن میں کورونا کے 27 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کے تین بڑے ہسپتالوں میں253 کوروناکے مریض داخل ہیں،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخل مریضوں میں سے 22 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند