download 33

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کا دورہ

اسلام آباد:معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر ہسپتال میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ظفر مرزانے کہا کہ کورونا وائرس کے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے،ہم نے قومی سطح پر تمام ہسپتالوں کی ایک لسٹ قائم کی ہوئی ہے ،ان ہسپتالوں کو ہم پہلے تیار کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں فیڈرل جنرل ہسپتال کو ہم تیار کررہے ہیں،اس ہسپتال کو کورونا وائرس کے لئے مخصوص کرنے کا سوچ رہے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکمت یہ ہوتی ہے کہ آپ برے وقت کے لئے پلاننگ کریں دعا کریں برا وقت نہ آئے،حکومت اپنی زمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیردفاع نے فیض آباد انکوائری کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی