mrdan

مردان ویمن یونیورسٹی میں دوروزہ بین القوامی کانفرنس کا انعقاد

ویب ڈیسک (مردان )مردان ویمن یونیورسٹی میں دوروزہ بین القوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کا موضوع تعلیم اورسوشل سائنس میں ابھرتے ہوئے رجحانات تھا۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں مُلکی اور غیر مُلکی سپیکرز نے شرکت کی۔ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ داود خان مہمان خصوصی تھے۔

وویمن یونیورسٹی کے قیام سے مقامی طالبات کو اعلی تعلیم کے مواقع گھر کے دھلیز پرمیسر آئے ہیں،طلباء اندرون اور بیرون مُلک پڑھائی اور تحقیق میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ارگنائزر اور وائس چانسلر ویمن یونورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے کہا کہ اِس یونیورسٹی کا شروع ہی سے طالبات کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیت کو اُجاگر کرنا ترجیحات میں شامل ہے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی مردان بہت جلد ایک اور کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہی ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی تعلیمی میدان سے نامور محققین شرکت کرینگے، انہوں نے کانفرنس کی کامیاب انعقاد پر چیف ارگنائزر ڈاکٹر فراح خان اور ارگنائزنگ کمیٹی کو مبارک باد پیش کی اور مستقبل میں اس طرز کے کامیاب ایونٹ کرانے پر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک

ایونٹ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی جناب داود خان نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ تقسیم کیۓ۔