download 2 45

پشاور:کورونا کیسز میں کمی،لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور ) کورونا کیسز میں کمی کے باعث صوبے کے سب بڑے ہسپتال پشاورلیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق او پی ڈی محدود مریضوں کے لئے پیر کے روز سے کھول دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

او پی ڈی کے ذریعے نہایت ضروری داخلے اور آپریشن کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل آر ایچ میں اس وقت بھی کورونا کے 102 مریض داخل ہیں،کورونا اب بھی موجود ہے احتیاطی تدابیر کے ساتھ سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر بہت ضروری یونٹس کی او پی ڈی کو کھولی جائے گی۔