2121

کورونا وائرس : امریکہ کا پاکستان کے لئے امداد کا اعلان

ویب ڈیسک :امریکا نے پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طور پر دس لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں پاک امریکا اشتراک جاری ہے، امریکا پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کیلئے ابتدائی طور پر 10 لاکھ ڈالر امداد دے گا۔پاکستان کو امداد یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت دی جائے گی، ایلس ویلز کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میں دیرینہ شراکت دار ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی