.jpg

مایا اور ایمن نے برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک (کراچی)شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر اداکاروں کی طرح مایا علی نے بھی برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا جب کہ ایمن خان کپڑوں کے بعد پرفیوم کا برانڈ متعارف کرائیں گی۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو ملبوسات کے نئے برانڈ سے متعلق بتایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان کا کوئی خواب نا ہو تو اس کی جدوجہد بھی نہیں ہوتی۔

مایا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ یہ برانڈ اپنی کزنز آنسہ اور زینب کے ہمراہ متعارف کروائیں گی۔

دوسری جانب ایمن خان جن کا پہلے سے ہی کپڑوں کا برانڈ ہے، انہوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ایمن خان بائے کوہاسا نامی پرفیوم برانڈ لانچ کروانے جارہی ہیں۔

دونوں اداکاراؤں کی جانب سے فی الحال لانچ کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مایا علی اور ایمن خان سے قبل گزشتہ ماہ اداکارہ صنم جنگ نے بھی اپنا پرفیوم برانڈ لانچ کروایا تھا جس کی خبر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔