604380 30655611

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ

ویب ڈیسک (سیالکوٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ سیالکوٹ کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور سطح کی وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیالکوٹ میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور آرمی چیف کو مشق سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، گھر کی دہلیز پر شہری قتل، پولیس مقابلے میں راہزن زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے آپریشنل رسپانس کی بہترین منصوبہ بندی کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ میں وار گیم روایتی میدان جنگ میں دفاعی آپریشنز سے متعلق تھی۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی میں تسخیر جبل جنگی مشقوں کے اختتامی مرحلے میں شرکت کی ہے ۔

کوٹلی آمد پر آرمی چیف کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سے استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:  گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جاری مشقوں کے انعقاد کے بارے میں بتایا گیا تسخیر جبل جنگی مشقوں کا مقصد پہاڑی علاقوں میں مختلف دفاعی اور جارحانہ ہتھکنڈوں کے لئے فارمیشنوں کی تیاریوں کو بڑھانا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شریک فوجیوں سے بھی بات چیت کرتے ہوئے سخت محنت، بلند حوصلے اور فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور مشق کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔