پشاور:بیرون ملک سے آنے والی پرواز کے 34مسافر کورونا میں مبتلا

ویب ڈیسک(پشاور) دبئی سے نجی ایئرلائن کی پروازسے آنے والے 34 مسافرکورونا مریض نکلے۔

ذرائع کے مطابق پشاورمیں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردبئی سے آنے والی پروازمیں 34 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازمیں 156 مسافرسوارتھے۔ ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ کے بعد 34 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،تمام کورونا مریض مسافروں کوضلعی انتظامیہ کی حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے2 روزقبل بھی باچا خان ایئرپورٹ پرابو ظہبی سے آنے والی پروازکے 24 مسافروں میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا۔