892646 9523534 22 یوسف رضاگیلانی akhbar

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کوسینیٹ سےمنظورنہیں ہونےدیں گی،سید یوسف رضا گیلانی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم تک بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بجٹ کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ، این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے بغیر پیش کیا گیا، 18ویں ترمیم کے ذریعے بجٹ کو این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم سے مشروط کیا گیا تھا،اپوزیشن جماعتیں غیر آئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی، پیپلزپارٹی آئین کے خلاف کوئی کام نہیں ہونے دے گی۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ پیش کیا ہے، جس پر پی پی رہنما نے آج ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بجٹ کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔