corona burial 696x392 1

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 13 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 13 افراد انتقال کر گئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار216 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید308 افراد متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ35 ہزار 877ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 235مریض صحت یاب ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 28ہزار 55 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 افراد جاں بحق، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2064 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید54 افراد متاثر ہوئے ہیں، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد49 ہزار716 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 9ہزار678 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق