saudi 4

سعودی وزیر خارجہ کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعودی کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون، دوران گفتگو، دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کی جانب سے سعودی فرمانروا، خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائے، سعودی وزیر خارجہ نے 2021 میں حج کے انتظامات کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور سعودی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا، ہمیں صورت حال کی نزاکت کا بخوبی علم ہے اور ہمیں سعودی قیادت کی جانب سے مفاد عامہ میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے دور رس اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے کیے گئے مشترکہ فیصلوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق بھی کیا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی سالمیت کے حوالہ سے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کے باعث دونوں وزرائے خارجہ کے مابین راوبط کا سلسلہ تواتر سے جاری رہتا ہے، دونوں وزرائے خارجہ کی مئی 2021 میں دو مرتبہ ملاقات ہوئی، پہلی ملاقات وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران جبکہ دوسری فلسطین کے حوالے سے منعقدہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض