Untitled 1 608

سعودی وزارت حج و عمرہ کا حج 2021 اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور پاکستان نے کہا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کا حج 2021 اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ، فیصلے کے مطابق 60 ہزار سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز کو فریضے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی، حج محدود کرنے کی وجہ کورونا وبا کی صورتحال اور وائرس کی نئی اقسام ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ 18 سال سے 65 سال کی عمر کے ان عازمین کو حج کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے، سعودی حکومت کیلئے عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے، انسانی جانوں کی سلامتی کا تحفظ اسلامی شریعت کا بھی اولین اصول ہے،عالمی وبا کے باعث مشاعر مقدسہ میں بڑی بھیڑ لگانا اور ان میں سلامتی کے اصولوں کا انطباق کرنا انتہائی مشکل کام ہے، موجودہ صورتحال اور خدشات کے سبب فریضے کی ادائیگی کو محدود کیا جائے گا، اندرون ملک سے حج کے خواہشمند آن لائن طریقہ سے حج کی درخواست جمع کرائیں گے، حج کی درخواستیں جمع کرانے کے لئے الیکٹرانک طریقہ کار آئندہ دنوں جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد
مزید پڑھیں:  حماس حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف مستعفی

سعودی اعلان کے مطابق عازم حج صحت مند اور توانا ہو، کسی بھی مستقل بیماری میں مبتلا نہ ہو، عمر 18 سے 65 سال اور کورونا ویکسین حاصل کرچکا ہو، سعودی اعلان کے مطابق ضابطوں کی پابندی خود عازمین حج کی سلامتی اور ان کے اپنے ملکوں کے تحفظ کے لئے ہے۔