5e4e099755b65

کرونا وائرس،پشاور ہائیکورٹ کاجیلوں کے حوالے سے نئے احکامات جاری

پشاور: کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش پشاور ہائیکورٹ نے جیلوں کے حوالے سے نئے احکامات جاری کردئیے ،جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس روح الامین نے ہدایات کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کردیا،جیلوں میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ مکمل بند کیا جائے ،نئے آنیوالے افراد کو علیحدہ بیرکوں میں رکھا جائے ، جیل میں تعینات ڈاکٹروں کو نئے آنیوالوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ،احکامات کے مطابق جیل کا عملہ بھی قیدیوں سے دور رہے ، ڈاکٹر آنیوالے افراد کی میڈیکل چیک اپ کرے ،جیل کے عملے کو کھانے کیلئے کچن میں جانے سے روک دیاگیااور قیدیوں کو گرم پانی بھی فراہم کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان