coronavirus topic header 1024 2

ملک میں کورونا سے آج مزید56 افرادجان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک میں مزید 56 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 689 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 290 ہے اور 8 لاکھ 77 ہزار 191 افراد کورونا سےصحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں قید خواتین کیساتھ افطاری

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 501 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 236، خیبرپختونخوا 4 ہزار 216، اسلام آباد 771، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزدور کی اوسط یومیہ اجرت 1134روپے ہے، ادارہ شماریات

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 99، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار 877، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار 926، سندھ 3 لاکھ 27 ہزار 604، بلوچستان 26 ہزار 201، آزاد کشمیر 19 ہزار 756 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 707 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔