256119 7417076 updates

حسن علی پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لینگے

ویب ڈیسک (کراچی)فاسٹ بولر حسن علی پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ وہ خاندانی مصروفیات کے باعث پاکستان واپس آرہے ہیں۔

ہفتے کی شب اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ حسن علی بقیہ میچز سے آؤٹ ہوگئے ہیں وہ ببل سے باہر چلے گئے۔

پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے۔