118908092 mediaitem118908088

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

ویب ڈیسک(ابوظہبی) پی ایس ایل ( پاکستان سپر لیگ ) 6 کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 198 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا مگر اس کے بعد آنے والے کھلاڑی کچھ خاص کھیل پیش نہ کرسکے۔

مقررہ 20 اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بناسکی۔