2178055 alizahshah 1621086027 317 640x480 1

میں”بہادرپرندہ” ہوں۔علیزے شاہ نےنئی ویڈیووائرل کردی

ویب ڈیسک (کراچی)خوبرواداکارہ علیزے شاہ نے خود کو ’بہادر پرندہ‘ قرار دے دیا۔

ہرگزرتےدن کےساتھ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی معنی خیز پوسٹ سے ناقدین کےمنہ بند کردیے۔

علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کے ہاتھ پر ’پرندوں‘ والا ٹیٹو بنا ہوا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہادر پرندے تنہا اُڑنے سے نہیں ڈرتے۔‘

علیزے شاہ کی اس معنی خیز پوسٹ کو جہاں اُن کے ناقدین ناپسند کررہے ہیں تو وہیں اداکارہ کے مداحوں کی بڑی اُن کی پوسٹ لائک کرچکی ہے۔

اب تک علیزے شاہ کی پوسٹ ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔