239323 622629 updates

منگنی کےبعد منال اپنےمرحوم والد کی یاد میں افسردہ

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامورخوبرواداکارہ منال خان اور ان کے قریبی دوست احسن محسن اکرام نے منگنی کرلی۔ منگنی کی باقاعدہ تقریب گزشتہ دنوں منعقد کی گئی جس میں دونوں کے خاندانوں سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا نیوز کے مطابق منال کی جڑواں بہن ایمن خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرتقریب کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں منگنی کو ’فیری ٹیل‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ خوشی کے اس موقع پر بابا کو بہت یاد کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ ریما خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
مزید پڑھیں:  اداکارہ ریما خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

دوسری جانب منال خان نے بھی اپنی بہن کی اس جذباتی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سارے جہاں کی خوشیاں ملا کر دیکھ لیں، تیرے جانے کا غم زیادہ ہے۔ بابا! کاش آپ بھی ہمارے ساتھ ہوتے۔