Bilawal Bhutto Zardari ONLINE 644x480 2

عمران خان کےعوام دشمن معاشی اقدامات کوبےنقاب کرتارہوں گا،بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک(اسلام آباد ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ میں پونے چار سو ارب سے زائد کے ٹیکسز عوام پر ظلم کے مترادف ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگا یا ہو،فون کالز اور ایس ایم ایس پر ٹیکس لگا یا گیا اور اگلے ہی دن واپس لے لیا گیا جو کہ حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی رد عمل سے ڈری ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ
مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں،عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔