407976 1655221108

خانپور ڈیم میں نوجوان ڈوب کر جانبحق

ویب ڈیسک (ہری پور): خانپور ڈیم میں نوجوان ڈوب کر جانبحق، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی،خانپور ڈیم میں واپڈا گیٹ کے قریب 21 سالہ ظاہر علی سکنہ چترال نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق، ریسکیو کنٹرول روم کو واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 خانپور کی غوطہ خور ٹیم فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا ،ریسکیو 1122 خانپور کے غوطہ خور نے 15 منٹ میں نعش کو ڈھونڈ کر پانی سے نکال لیا، ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو تحصیل ہیکوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کردیا، نوجوان اپنے دوست کے ساتھ خانپور ڈیم تفریح کیلئے آیا تھا اور دونوں پانی میں نہا رہے تھے کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں ڈوب گئے،موقع پر موجود شہری نے ایک شخص کو زندہ بچا لیا تاہم دوسرا شخص ڈوب کر جانبحق ہوگیا جس کو ریسکیو 1122 خانپور کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد نکال لیا.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت

گزشتہ ایک ماہ کے مختلف واقعات میں اب تک چار افراد خانپورڈیم میں ڈوبے،ہری پور کی ضلعی انتظامیہ تحصیل خانپور کی انتظامیہ سوئی رہی،تھانہ خانپور کی پولیس کا خانپور ڈیم پر کوئی گشت نہیں.