Mehmood Khan 750x369 3 750x320 1

دیر کےنوجوان کا سی ٹی ڈی کی حراست میں موت کے معاملے پر وزیر اعلی محمود خان کا ایکشن

وئب ڈیسک (پشاور):ضلع دیر کےنوجوان کا سی ٹی ڈی اسلام آباد کی حراست میں موت کا معاملہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا آئی جی اسلام آباد کو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم، نوجوان حسن کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے تھا، گزشتہ دنوں نوجوان حسن کو سی ٹی ڈی اسلام آباد نے گرفتار کیا تھا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی حسن کے اہل خانہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کی، شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا اور متاثر خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا، وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ کوئی بھی ماورائے عدالت اور خلاف قانون عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایک ماہ کا بجٹ معاملہ، اپوزیشن نے صوبائی حکومت کیخلاف رٹ دائر کر دی