multan 2

سلطانز نےزلمی کو8وکٹوں سےشکست کی دھول چٹادی

ویب ڈیسک (ابو ظہبی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے 21 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 27 گیند قبل ہی پورا کر لیا۔ ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 56 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود

صہیب مقصود 31 گیندوں پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔ ردر فورڈ نے 56 رنز، کامران اکمل نے 35 رنز اور حیدر علی 28 رنز بنا سکے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 21 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔